خبرنامہ خیبر پختونخوا

خیبرپختونخوا میں رواں سال کے دوران دہشتگردی کے واقعات

پشاور: (آئی این پی) دہشتگردی کا پہلا واقعہ تین جنوری کو پشاور اسلام آباد موٹروے پر پیش آیا جس میں دو افراد زخمی ہوئے ۔ دوسرا واقعہ 7 مارچ کو شبقدر کچہری میں پیش آیا جہاں خود کش بمبار نے خود کو دھماکے سے اڑا دیا ۔ واقعے میں 18 افراد ہلاک اور سات زخمی ہوئے ۔ 15مارچ کو سنہری مسجد کے قریب سرکاری بس میں دھماکہ کیا گیا جس میں پندرہ افراد جاں بحق اور 25 زخمی ہوئے ۔ 7 اپریل کو بدھ ثمر باغ میں دہشتگردی کے واقعے میں ایک شخص ہلاک جبکہ دو زخمی ہوئے ۔ 19 اپریل کو مردان ایکسائز دفترمیں خودکش دھماکہ کیا گیا جس میں ایک شخص لقمہ اجل بن گیا جبکہ اٹھار افراد زخمی ہوئے ۔ 30 مئی کو مردان پولیس سٹیشن کے قریب دھماکہ ہوا جس میں ایک شخص جاں بحق اور 12 زخمی ہوئے ۔ 30 جون کو پجگی روڈ پشاور میں سڑک پر نصب بم پھٹنے سے پانچ افراد زخمی ہوئے ۔ 18 جولائی کو ڈوگ درہ اپر دیر میں دہشتگردی کے واقعے میں 7 افراد جاں بحق اور تین زخمی ہوئے ۔ 22 جولائی کو سوات کے علاقے بحرین میں دہشتگردی کے دو واقعات میں ایک شخص جاں بحق اور پانچ زخمی ہوئے ۔