خبرنامہ خیبر پختونخوا

خیبرپختونخوا میں شہریوں کو سرکاری دفاتر کے چکر لگانے سے نجات مل گئی

خیبرپختونخوا میں شہریوں

خیبرپختونخوا میں شہریوں کو سرکاری دفاتر کے چکر لگانے سے نجات مل گئی

مردان: (ملت آن لائن)شہری اب اے ٹی ایم طرز کی ڈ یجیٹل انفارمیشن مشین سے معلومات حاصل کر سکیں گے، ریونیو کورٹ کے مقدمات سے آگاہی بھی ایک کلک سے ہوگی۔ خیبر پختونخواہ میں تبدیلی اگئی، مردان میں زمینوں کے انتقالات کی معلومات ہو، اسلحہ لائسنس کی تصدیق ہو یا پھر گاڑی رجسٹریشن معلوم کرنا ہو شہریوں کو دفاتروں کے چکروں سے نجات مل گئی۔ شہری اب اے ٹی ایم طرز کی ڈ یجیٹل انفارمیشن مشین سے معلومات حاصل کر سکیں گے، ریونیو کورٹ کے مقدمات سے آگاہی بھی ایک کلک سے ہوگی۔ صوبے کی منفرد نوعیت کے منصوبہ کا افتتاح مردان میں کمشنر ذاکر حسین آفرید ی نے کیا۔ ڈپٹی کمشنر آفس سے متصل اس منصوبے کے حوالے سے ڈی سی ڈاکٹر عمران حامد شیخ نے بتایا کہ اب عوام کو اپنے ای فرد، کورٹ کیسز، انکوائریز سمیت 13 معلومات ایک کلک پر حاصل ہوں گی۔ اُنہوں نے کہا کہ اس طرح کی ڈیجیٹل انفارمیشن سکرینز بڑے شاپنگ مالز، ڈسٹرکٹ سیکرٹریٹ اور عوامی مقامات پر بھی لگائی جائیں گی۔ کمشنر مردان نے ڈیجیٹل مشین کے افتتاح کے بعد وزیٹر کئیر سنٹر کا دورہ کیا اور وہاں عوام کو فراہم کی جانے والی خدمات سے آگاہی حاصل کی۔ کمشنر کو بتایا گیا کہ اس مرکز میں چار بوتھ بنائے گئے ہیں جہاں آنے والے شہریوں کو تمام سرکاری محکموں، بجلی و گیس کنکشن اور دیگر خدمات کے حوالے سے معلومات فراہم کی جائیں گی۔ کمشنر مردان نے سنٹر کے عملے کو ہدایت کی کہ وہ معلومات کے لیے آنے والے شہریوں سے دوستانہ رویہ اپنائیں اور بغیر کسی حیل وحجت ان کو مطلوبہ معلومات فراہم کریں۔