خبرنامہ خیبر پختونخوا

خیبرپختونخوا میں نئے ووٹرز کی تصدیق کا عمل جاری

پشاور:(اے پی پی) پشاور سمیت خیبر پختونخوا کے تمام اضلاع میں نئےووٹرز کی گھر گھرجاکرتصدیق کا عمل آج دوسرے روز بھی جاری ہے ۔ ووٹرز کی گھر گھر جاکرتصدیق کے عمل میں اساتذہ پرمشتمل ٹیمیں فرائض انجام دے رہی ہیں۔ پشاور کے نئے 76 ہزارجبکہ وفات پاجانے والے 1500 سے زیادہ ووٹرز کی تصدیق کا عمل 10 اگست سے 29 اگست تک جاری رہے گا ۔ مجموعی طور 677 اساتذہ اس عمل میں حصہ لے رہے ہیں جنھیں 7500 روپے اعزازیہ دیا جائے گا۔