خبرنامہ خیبر پختونخوا

خیبرپختونخوا کی خاتون کا معطلی پراحتجاج

اسلام آباد: (اے پی پی) عمران خان کی پریس کانفرنس کے دوران خاتون کا احتجاج۔ خیبر پختواہ کی اسسٹنٹ ایجوکیشن آٖفیسر بیٹیوں کے ہمراہ فریاد لیکر بنی گالہ پہنچ گئیں ۔ کرپشن کی نشاندہی پر انتقام بنانے کی روداد کپتان کو سنانا چاہی ۔ موقع نہ ملا تو پریس کانفرنس کے دوران ہی میدان میں کود پڑیں۔ نعیم الحق اور عارف علوی نے بھی خاتون کوروکنے کی کوشش کی مگر بے سود۔ خاتون کومنانے کی سب کوششیں ناکام ہوئیں تو کپتان نیوز کانفرنس اُدھوری چھوڑ کر چل دئیے۔ غصہ ٹھنڈا ہوا تو عمران خان نے معاملے کا نو ٹس لیتے ہوئے صوبائی وزیر عاطف خان اور ڈاکٹر یاسمین راشد کو معاملے کی چھان بین کر کے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کر دی۔