خبرنامہ خیبر پختونخوا

خیبرپختونخوا ہیلتھ کیئر کمیشن میں بے ضابطگیاں

پشاور: (ملت+اے پی پی) کے پی کے ہیلتھ کیئرکمیشن میں اعلیٰ عہدوں پر تقرریوں میں گڑبڑ کی عوامی شکایات پر صوبائی وزیر صحت کی جانب سے دو رکنی تحقیقاتی کمیٹی قائم کر دی گئی۔ کمیٹی کو دس روز میں رپورٹ پیش کرنے کا حکم مل گیا۔ دنیا نیوزکی حاصل کردہ دستاویز کے مطابق کمیٹی صوبائی اسپیشل سیکرٹری صحت مطاہر زیب اور ایڈیشنل سیکرٹری سہیل خان پر مشتمل ہو گی۔ ہیلتھ کیئر کمیشن میں چیف ایگزیکٹو ڈائریکٹرز اور ایڈیشنل ڈایئریکٹرز کی تقرری میں مبینہ بے ضابطگیوں اور اقربا پروری کی نشاندہی شہریوں نے وزیر صحت شہرام ترکئی کو خطوط میں کی تھی۔