خبرنامہ خیبر پختونخوا

خیبر ایجنسی؛ پولیو مہم ملتوی کردی گئی

پشاور: (ملت+آئی این پی)فاٹا کے عوام میں پولیو کے بارے میں آگاہی کی کمی اور بعض افواہوں کے باعث خیبر ایجنسی میں پیرسے شروع ہونے والی پولیو مہم ملتوی کر دی گئی۔فاٹا میں انسداد پولیو کے ترجمان کا کہنا ہے کہ خیبر ایجنسی کے عوام میں پیدا کی جانے والی غلط فہمیوں اور افواہوں کے باعث پولیو مہم کو جاری رکھنا مشکل ہوگیا تھا اس لئے اسے ملتوی کردیا گیا ۔ انسدادہ پولیو ترجمان کے مطابق قطرے پلانے سے قبل خیبر ایجنسی کے عوام میں آگاہی پیدا کی جائے گی جبکہ موبائل ٹیموں میں اضافے کے علاوہ سیکیورٹی میں بھی اضافے کے بعد علاقے میں مہم کا آغاز کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق خیبر ایجنسی میں دو بچوں کی ہلاکت کی افواہیں بھی پولیو مہم ملتوی ہونے کی بڑی وجہ بنی۔ خیبر ایجنسی کے عوام میں گزشتہ مہم میں دو بچوں کی ہلاکت کے باعث لوگوں میں اشتعال بھی پایا جاتا تھا ۔