خبرنامہ خیبر پختونخوا

خیبر ایجنسی: پولیو بچاؤ قطروں سے مرنے والے بچوں کی تعداد 6 ہو گئی

لنڈی کوتل: (ملت+اے پی پی) خیبر ایجنسی میں مبینہ طور پر پولیو سے بچاؤ کے قطرے پینے سے مرنے والے بچوں کی تعداد 6 ہو گئی ہے۔ دو بچے لنڈی کوتل اور چار باڑہ میں مبینہ طور پر پولیو کے قطرے پینے سے ہلاک ہوئے۔ گزشتہ ہفتے مہم کے دوران پولیو سے بچاؤ کے قطرے پینے سے تحصیل باڑہ اور جمرود میں 12 بچے متاثر ہوئے تھے جن میں باڑہ کے دو بچے جاں بحق ہو گئے اور باقی بچوں کو طبی امداد دینے کے بعد فارغ کر دیا گیا ہے۔ اس کے تین دن بعد باڑہ سے تعلق رکھنے والے مزید دو بچوں 6 سالہ ذاکر اور عمر خطاب اور کنڈل کوتل سے تعلق رکھنے والے 2 بچے جاں بحق ہو گئے، ایجنسی سرجن نے بتایا کہ ہم نے دو بچوںکے خون کے نمونمے تصدیق کیلئے لیبارٹری بھجوائے تھے جن کے نتائج آ چکے ہیں اور اس میں کوئی مضر صحت مواد نہیں پایا گیا۔