خبرنامہ خیبر پختونخوا

خیبر پختونخوا، سینما مالکان نے بھارتی فلموں کی نمائش پر پابندی عائد کر دی

پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک )خیبر پختونخوا میں بھی سینما مالکان نے بھارتی فلموں کی نمائش پر پابندی عائد کر دی ۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے زیر حکمرانی صوبہ خیبر پختونخوا میں سینما مالکان نے بھارتی فلموں کے بائیکاٹ کا فیصلہ کر لیا جس کے بعد تمام سینما گھروں پر پاکستانی اور پشتون فلموں کے پوسٹر اور بینرز آویزاں کر دیے گئے ہیں ۔
سینما گھر مالکا ن کا کہنا ہے کہ تمام سینما گھروں سے بھارتی فلموں کی نمائش ختم کرد ی گئی ہے اوربھارتی جارحیت کے خاتمے تک سینما گھروں میں بھارتی فلموں کی نمائش نہیں ہو گی ۔
مالکان کا مزید کہنا ہے کہ شہریوں نے بھی بھارتی فلمیں بند کرنے پر اظہار مسرت کیا ہے ۔
یاد رہے گزشتہ روز کراچی میں سینما گھر مالکان نے بھارتی فلموں کی نمائش پر پابندی عائد کی تھی اور آج خیبر پختونخوا میں بھی بھارتی فلموں کا بائیکاٹ کر دیا گیا ہے ۔