خبرنامہ خیبر پختونخوا

خیبر پختونخوا اسمبلی: موبائل پیکجز، عبدالستار ایدھی سمیت 7 اہم قراردادیں پیش

پشاور (ملت + آئی این پی) خیبرپختونخوااسمبلی میں متفقہ طور پر سات قراردادوں کی منظوری دی گئی ان قرار دادوں میں سوات ائرپورٹ کو فعال کرنے ،ملاکنڈ ڈویژن کو اقتصادی راہداری کا حصہ بنانے ،عبدالستارایدھی کو خیبرپختونخواکی تعلیمی نصاب میں شامل کرنے ،موبائل کمپنیوں کے نائٹ پیکجزپرپابندی،مختلف علاقوں کو گیس کی سپلائی بلاتعطل جاری رکھنے ،بیرونی ملک پاکستانیوں کو ووٹ کاحق دینے اورخلیجی ممالک کے ساتھ بہترتعلقات رکھنے شامل ہیں قراردادیں جماعت اسلامی کے محمدعلی،پیپلزپارٹی کے صاحبزادہ ثناء اللہ،ن لیگ کی آمنہ سردار،جماعت اسلامی کی راشدہ رفعت،جے یوآئی کی عظمیٰ خان نے پیش کی۔ پرائیویٹ ممبرڈے کی حیثیت سے ممبران اسمبلی نے مختلف امور پر بحث میں حصہ لیا اورمختلف امور کی نشاندہی کی صوبائی اسمبلی میں جے یوآئی کے مفتی فضل غفور کی بونیرکے گرلزکالج کے پرنسپل کے خلاف تحریک انصاف کوبھی متفقہ طور پر منظور کیاگیا جسے متعلقہ کمیٹی کوبھجوایاگیا۔