خبرنامہ خیبر پختونخوا

خیبر پختونخوا اور قبائلی علاقوں میں شدید بارشوں نے تباہی مچاتے ہوئے12 انسانی جانیں نگل

اسلام آباد ۔ 20 مارچ (اے پی پی) خیبر پختونخوا اور قبائلی علاقوں میں شدید بارشوں نے تباہی مچاتے ہوئے12 انسانی جانیں نگل لیں۔ پی ٹی وی کے مطابقخیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں جمعہ کے روز سے وقفے وقفے سے بارش جاری بارش نے بڑے پیمانے پر تباہی مچا دی ہے جس کے باعث مختلف علاقوں میں مجموعی طور پر 12افراد جان کی بازی ہارچکے ہیں۔ ضلع دیر کے ایک گاؤں میں مکان منہدم ہونے سے6افراد جاں بحق اور 2زخمی ہوگئے۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق زخیمیوں کو ڈسٹرکٹ ہسپتال تمر گرہ منتقل کارا دیا گیا ہے۔ پارہ چنار کے قریب ایک گاؤں میں مکان گرنے سے 6افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ۔ چیلاس اور بشام میں کئی مقامات پر شاہراہ قراقرم بند ہو کر رہ گئی ہے جس سے مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔