خبرنامہ خیبر پختونخوا

خیبر پختونخوا حکومت کا چین کو گدھے سپلائی کرنے کا منصوبہ

پشاور (ملت آن لائن + آئی این پی) خیبر پختونخوا حکومت نے سرمایہ کاری بڑھانے کے لئے چین کو گدھے سپلائی کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔ میڈیا رپورٹ میں انکشاف کیا گیا کہ خیبر پختونخوا حکومت چین کے ساتھ تجارت کو فروغ دینے کے لیے 16 اپریل سے بیجنگ میں ہونے والے روڈ شو میں شرکت کرے گی جس میں 100 سے زیادہ ترقیاتی منصوبے پیش کئے جائیں گے اور ان منصوبوں میں سب سے اہم تجویز چین کو گدھوں کی سپلائی بھی شامل ہے۔ رپورٹ کے مطابق خیبر پختونخوا چین کی حکومت یا چین سے تعلق رکھنے والی نجی کمپنیوں کے ساتھ معاہدہ کرے گی جس کے تحت خیبر پختونخوا میں گدھوں کی افزائش نسل کی جائے گی اور پھر یہ گدھے چین کو سپلائی کئے جائیں گے جس سے صوبے کی سرمایہ کاری میں اضافہ ہو گا۔