خبرنامہ خیبر پختونخوا

خیبر پختونخوا حکومت کی وجہ طلبہ کو پریشانی

خیبر پختونخوا حکومت کی وجہ طلبہ کو پریشانی
ایبٹ آباد:(ملت آن لائن) خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے دھرنے کے باعث سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں میں عام تعطیل کے اعلان میں تاخیر سے طلبہ شدید پریشانی میں مبتلا رہے۔ نجی چینلز پر رات گئے تعطیل کا اعلان ہونے کے باعث ابہام کی وجہ سے زیادہ تر طلبہ سکولوں میں پہنچ گئے جہاں انھیں علم ہوا کہ آج عام تعطیل ہے ۔ بچوں کے والدین نے شدید پریشانی کے عالم میں بتایا کہ خیبر پختونخوا حکومت نے اگر عام تعطیل کا اعلان کرنا ہوتا ہے تو وہ وقت پر کیوں نہیں کرتی دوسری جانب سندھ،پنجاب اور مرکزی حکومتوں نے سرشام ہی تعطیل سے متعلق اعلان کر دیا تھا۔عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ یہ پہلی مرتبہ نہیں ہوا ، اس سے قبل بھی خیبر پختونخوا حکومت متعدد مرتبہ ایسا کر چکی ہے۔