خبرنامہ خیبر پختونخوا

خیبر پختونخوا میں حقیقی تبدیلی (ن) لیگ ہی لائیگی، رکن قومی اسمبلی طاہرہ بخاری

خیبر پختونخوا میں

خیبر پختونخوا میں حقیقی تبدیلی (ن) لیگ ہی لائیگی، رکن قومی اسمبلی طاہرہ بخاری

پشاور(ملت آن لائن)قومی اسمبلی کی رکن اور پاکستان مسلم لیگ (ن) خواتین ونگ کی صوبائی صدرطاہرہ بخاری نے کہا ہے کہ عوام نے ملک کی ترقی و خوشحالی کی سیاست کا بول بالا کرنے منفی سیاست سے نجات حاصل کرنے جمہوریت کے استحکام عوام کی بالادستی اور جمہوریت کے استحکام کیلئے مسلم لیگ کا ساتھ دینے کا تہیہ کر لیا ہے، سازشوں کے ذریعے مسلم لیگ کا راستہ نہیں روکا جاسکتا، مسلم لیگ مقبولیت عروج پر پہنچ چکی ہے۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے خواتین عہدیداروں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ خیبر پختونخوا میں سبزانقلاب آچکا ہے عام انتخابات میں مسلم لیگ کلین سویپ کرے گی اور،مرکز کے ساتھ ساتھ تمام صوبوں میں حکومت بنائیگی۔