خبرنامہ خیبر پختونخوا

خیبر پختونخوا میں زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 5 ہوگئیں

پشاور:(آئی این پی)خیبر پختونخوا میں گزشتہ روز زلزلے سے پانچ افراد ہلاک ہوئے اور بیس مکانات کو نقصان پہنچا۔ پی ڈی ایم اے نے رپورٹ جاری کردی۔ پی ڈی ایم اے کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز پشاور سمیت خیبر پختونخوا میں سات اعشاریہ ایک شدت کا زلزلہ آیا، جس کے نتیجے میں پانچ افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہو ئے۔ جاں بحق ہو نے والوں میں دو کا تعلق بونیر دو کا چارسدہ اور ایک کا سوات سے ہے۔ رپورٹ کے مطابق خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں بیس مکانات کو نقصان پہنچا جن میں تیرا بونیر میں دو شانگلہ ،سوات میں دو، ملاکنڈ میں ایک، اپر اور لوئر دیر میں بھی ایک ایک مکان زلزلے کے با عث منہدم ہوا۔ اسپتال ذرائع کے مطابق پشاور میں ہولناک زلزلے میں اڑتیس معمولی نوعیت کے زخمیوں کو پشاور کے لیڈی ریڈنگ اسپتال لایا گیا تھاجنہیں ابتدائی طبی امداد کے بعد فارغ کر دیا گیا۔