خبرنامہ خیبر پختونخوا

خیبر پختونخوا میں عمران خان کا سیاسی تماشا ختم ہو گیا،طاہرہ بخاری

خیبر پختونخوا میں عمران خان کا سیاسی تماشا ختم ہو گیا،طاہرہ بخاری

پشاور(ملت آن لائن)قومی اسمبلی کی رکن و صوبائی صدر خواتین ونگ پاکستان مسلم لیگ خیبر پختونخوا طاہرہ بخاری اور صوبائی جنرل سیکرٹری راحیلہ سہیل نے کہا ہے کہ منفی سیاست کی وجہ سے خیبر پختونخوا میں عمران خان کا سیاسی تماشا ختم ہو گیا ہے ،عوام پی ٹی آئی سے بیزار ہو چکے ہیں جبکہ صوبے بھر میں گو عمران گو اور الوداع الوداع پی ٹی آئی الوداع کے نعرے گونج رہے ہیں، صوبے میں کرپشن و لوٹ کھسوٹ کا بازار گرم ہے ،پی ٹی آئی کے اپنے ہی ارکان اسمبلی کی طرف سے پی ٹی آئی حکومت کی کرپشن و بدعنوانیوں کے بارے میں سنسنی خیز انکشافات سے پی ٹی آئی حکومت کے ایوانوں میں ہلچل مچ گئی ہے ‘عوام کی حمایت سے محرومی کی وجہ سے عمران خان نفسیاتی مریض بن گئے ہیں، پی ٹی آئی کے سینئر رہنما پارٹی سے علیحدگی اختیار کر چکے ہیں۔ انہوں نے خواتین ونگ کی عہدیداروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خیبر پختونخوا کے لوگوں کی طرف سے آئندہ الیکشن میں پی ٹی آئی کے بد عنوان عناصر کا محاسبہ کیا جائے گا،صوبے میں مسلم لیگ کی حکومتی ہو گی، انجینئر امیر مقام صوبے کے وزیراعلیٰ ہوں گے جبکہ مرکز اور صوبے میں ایک ہی پارٹی کی حکومت ہونے کی وجہ سے صوبہ ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن ہو گا۔ خیبر پختونخوا میں مسلم لیگ خواتین ونگ کو صوبے کے کونے کونے و چپے چپے میں منظم کر دیا گیا جبکہ خواتین کی طرف سے آئندہ الیکشن میں مسلم لیگ کی کامیابی کے سلسلے میں اہم کردار ادا کیا جائے گا۔