خبرنامہ خیبر پختونخوا

خیبر پختونخوا میں قانونی طور پر تلور کی شکار پر مکمل پابندی عائدہے

پشاور(آئی این پی )وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا میں قانونی طور پر تلور کی شکار پر مکمل پابندی عائدہے او رکسی کو قانون کی خلاف ورزی کی ہر گز اجازت نہیں دی جائے گی ۔ اتوار کو اپنے ایک بیان میں انہو ں نے کہا کہ 18ویں ترمیم کے بعد ہر صوبہ جنگلی حیات کو تحفظ دینے کا پابند ہے ۔ انہوں نے واضح کیا کہ تلور کو صوبے میں قانونی تحفظ کا حق حاصل ہے اس لئے صوبے میں کسی ملکی یا غیر ملکی باشندے کو اس کی شکار کی اجازت نہیں دی جا سکتی اورجس نے بھی قانون کی خلاف ورزی کی اسے متعلقہ قانون کے تحت نمٹا جائے گا ۔