خبرنامہ خیبر پختونخوا

خیبر پختونخوا میں چوہا مار مہم کی کامیابی کا خواب ادھورا

پشاور(اے پی پی)خیبر پختونخوا میں چوہے ختم کرنے کا خواب ادھورا رہ گیا ، پشاور سمیت خونخوار چوہے شہر کے دیگر علاقوں میں پھیل گئے ۔ نشتر آباد محلہ اسلام آباد میں دو سالہ بچی کو کاٹ کھایا ۔ بچی کو ہسپتال میں ابتدائی طبی امداد کے بعد گھر منتقل کر دیا گیا ہے ۔ چوہے مارو ، انعام پاؤ ، یہ نعرہ تو خیبر پختونخوا میں کارگر نہ ہوا ، مہم بری طرح ناکام ہو گئی جب انعام دینے والے ہی مکر گئے ۔ بس پھر کیا تھا خون آشام چوہوں کی لاٹری نکل آئی ، پشاور سمیت پورے شہر میں دندنانے لگے ۔ اہل علاقہ کا کہنا ہے بجلی جاتے ہی خونخوار چوہے شہریوں پر حملہ کر دیتے ہیں ۔ نشترآباد محلہ اسلام آباد میں آج 2 سالہ بچی کو چوہوں نے کاٹ کھایا ۔ بچی کو ہسپتال میں ابتدائی طبی امداد کے بعد گھر منتقل کر دیا گیا ہے ۔ اہل علاقہ نے شکوہ کیا ہے کہ ضلعی حکومت چوہے مارنے میں سنجیدہ نہیں ہے ۔