خبرنامہ خیبر پختونخوا

خیبر پختونخوا پولیس کی کا رکردگی اور قربانیاں لائق تحسین ہیں

ایبٹ آباد۔ 18 اکتوبر (ملت + اے پی پی) وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے کہا ہے کہ مستقبل میں خیبر پختونخوا پولیس دنیا کی بہترین پولیس ہو گی، اس طرح کے ادارے اگر پہلے بنا دیئے جاتے تو آج سکارٹ لینڈ یارڈ کی جگہ ہماری پولیس فورس کا نام ہوتا، خیبر پختونخوا پولیس کو مثالی ادارہ بنانے پر آئی جی پی خیبر پختونخوا ناصر خان درانی کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ وہ گذشتہ روز پولیس سکول آف انٹیلی جنس ایبٹ آباد میں پولیس افسران سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس فورس کیلئے جدید اداروں کا قیام ناصر خان درانی کی اعلیٰ بصیرت کا ثبوت ہے، جس طرح ہماری آرمی اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی کاوشیں قابل تحسین ہیں اسی طرح خیبر پختونخوا پولیس کی کا رکردگی اور قربانیاں بھی لائق تحسین ہیں جس پر خیبر پختونخوا پولیس کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ اس موقع پرسردار محمد یوسف نے کورس کے شرکاء میں اسناد تقسیم کیں اور امید ظاہر کی کہ تربیت مکمل کرنے والے افسران ذیادہ اعتماد سے فرائض سرانجام دیں گے۔ انہوں نے سکول کے ڈائریکٹر کرنل (ر) اشتیاق سہیل وڑائچ کی سربراہی میں سکول کی کارکردگی کو سراہا۔