خبرنامہ خیبر پختونخوا

خیبر پختونخوا :کئی اسکول نصابی کتب سے محروم

پشاور:(اے پی پی)خیبر پختونخوا کے کئی اسکول تاحال نصابی کتب سے محروم ہیں ۔ خیبر پختونخوا حکومت کی سسٹم کو شفاف بنانے کی کوشش میں نیا تعلیمی سال شروع ہونے کے باوجود کئی سرکاری اسکولوں میں نصابی کتب نہ پہنچ سکیں، جس سے نہ صرف مستقبل کے معماروں کے قیمتی وقت کا ضیاع بلکہ صوبے کے پرنٹرز بھی نالاں ہیں۔