خبرنامہ خیبر پختونخوا

خیبر پختونخوا کے سینئر وزیر برائے صحت شہرام خان تراکئی کیمحکمہ صحت اور مواصلات و تعمیرات کے حکام کو ہدایت

پشاور(ملت + آئی این پی)خیبر پختونخوا کے سینئر وزیر برائے صحت شہرام خان تراکئی نے محکمہ صحت اور مواصلات و تعمیرات کے حکام کو ہدایت کی ہے کہ صوبائی حکومت کے سالانہ ترقیاتی پروگرام برائے سال2016۔17میں شامل محکمہ صحت کے نئے اور جاری ترقیاتی منصوبوں کی مقررہ وقت کے اندر تکمیل کیلئے تمام تر ضروری اقدامات اٹھائے جائیں اور ان منصوبوں پر کام کے معیار اور مقدار کو ہر لحاظ سے یقینی بنایاجائے تاکہ ان منصوبوں کے ثمرات جلد سے جلد عوام تک پہنچ سکیں۔انہوں نے متعلقہ حکام کو یہ بھی ہدایت کی کہ ان ترقیاتی منصوبوں کیلئے مختص فنڈز کو انتہای محتاط طریقے سے استعمال میں لائیں اور غیر ضروری تعمیراتی کاموں پر پیسہ خرچ کرنے سے گریزکریں کیونکہ یہ پیسہ صوبے کے غریب عوام کی خون پیسنے کی کمائی ہے جس کی ایک ایک پائی بامقصد کاموں پر خرچ ہونی چاہیے۔وہ پیر کے روز اپنے دفتر میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواکے مشیر برائے مواصلات و تعمیرات اکبر ایوب کے ہمراہ سالانہ ترقیاتی پروگرام برائے سال2016۔17 میں شامل محکمہ صحت کے مختلف جاری اور نئے ترقیاتی منصوبوں پر کام کی رفتار ،فنڈز کی دستیابی اور دیگر متعلقہ امور کا جائزہ لینے کیلئے منعقدہ ایک اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔ سیکرٹری صحت اور سیکرٹری مواصلات و تعمیرات کے علاوہ محکمہ صحت اور مواصلات کے دیگر اعلیٰ حکام بھی اجلاس میں شریک تھے۔اجلاس میں جن نئے اور جاری ترقیاتی منصوبوں پر کام کی رفتار کا جائزہ لیا گیا ان میں پشاور انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا قیام، صوبے میں بلڈ ٹرانسفیوڑن سنٹرز کا قیام،حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹیٹیوٹ کا قیام،خیبر ٹیچنگ اسپتال پشاور میں کیجولٹی بلاک کی تعمیر،سیدو گروپ آف ہاسپٹلز کی اپ گریڈیشن،گومل میڈیکل کالج ڈی آئی خان کیلئے عمارت کی تعمیر،خیبر گرلزمیڈیکل کالج پشاور میں لیکچرتھیٹرز اور مردہ خانے کی تعمیر،ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال نوشہرہ کی سٹینڈر ڈائریشن،ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ہری پور میں کیجولٹی بلاک کی تعمیر،معذور افراد کی بحالی کا منصوبہ،حفاظتی ٹیکوں کے پروگرام کی مضبوطی،تمام ڈسٹرکٹ اور تحصیل ہیڈ کوارٹرزہسپتالوں کی فیس لفٹنگ وغیرہ شامل تھے۔ اجلاس کے شراکاء4 کو ان منصوبوں پر تعمیراتی کام میں پیش رفت،فنڈزکی دستیابی کی صورتحال،تکمیل کی مدت،درپیش مسائل اور دیگر پہلو?ں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اجلاس کو بتایا گیاکہ ان منصوبوں میں سے متعدد جاری ترقیاتی منصوبے تکمیل کے آخری مراحل میں ہیں۔