خبرنامہ خیبر پختونخوا

خیبر پختونخوا کے لئے اقبال ظفر جھگڑا کی بطور گورنر تقرری خوش آئند ہے:شیر احمد خان

پشاور۔( اے پی پی )پاکستان مسلم لیگ (ن) ضلع کوہاٹ کے صدر شیراحمد خان بنگش ’ تحصیل ناظم ملک تیمور خان ’ پاکستان مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ کے ضلعی صدر رشید احمد پراچہ اور ضلعی کونسلر فیاض احمد بھولو نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں صوبہ خیبرپختونخوا کے لئے اقبال ظفر جھگڑا کی بطور گورنر تعیناتی کا بھرپور خیرمقدم کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نئے گورنر کا تعلق اسی صوبہ سے ہے یہی وجہ ہے کہ وہ یہاں کی روایات سے بخوبی آگاہ ہیں اور ایک منجھے ہوئے اور فعال سیاستدان کے طور پر صوبہ کے مسائل کا بخوبی ادراک رکھتے ہیں لہذا وہ ان تمام امور کو مدنظر رکھتے ہوئے صوبہ کے عوام کی بھرپور خدمت کرکے صوبہ میں مسلم لیگ (ن) کے گراف کو بلندیوں پر لے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ نئے گورنر کی تعیناتی سے صوبہ بھر کے مسلم لیگی کارکنوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے ۔