خبرنامہ خیبر پختونخوا

خیبر پختون خوا: ٹرانسپورٹ کرایوں میں کمی کا اعلان، عمل کب ہو گا؟

پشاور:(اے پی پی)پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی کے بعد خیبر پختونخوا میں بھی ٹرانسپورٹ کے کرائے کم کردیے گئے،عمل درآمدکب ہوگا، کسی کو معلوم نہیں ؟خیبرپختونخواحکومت نے بین الاضلاعی ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں کمی کردی ہے۔محکمہ ٹرانسپورٹ کے اعلامیہ کے مطابق پشاورسے کوہاٹ 69 روپے جبکہ بنوں کاکرایہ 207روپےمقرر کیاگیا ہے جبکہ پشاورسے ڈیرہ اسماعیل خان کاکرایہ 356 روپے،ہری پور165، ایبٹ آباد 205، مانسہرہ 230،مردان 61اورملاکنڈکا کرایہ 125روپے ہوگا۔اس کے علاوہ تیمرگرہ 188 دیرلوئر،مینگورہ 182،دیربالا265اورچترال کاکرایہ 530روپے مقررکیاگیاہے۔سندھ حکومت نے بھی ٹرانسپورٹ کرایوں میں دس فیصد کمی نوٹیفکیشن جاری کردیا، جس کے مطابق گڈز ٹرانسپورٹ، نجی بسوں، اسکول وینز اور دیگر شعبو ں میں چلنے والی گاڑیوں میں 10 فیصد تک کمی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے ۔ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں کمی کا اعلان تو کر دیا لیکن ریلوے اور اندرون ملک پروازوں کا کرایہ کب کم کیا جائے گا؟