خبرنامہ خیبر پختونخوا

خیرپور؛ٹریفک حادثے میں 21 افراد جاں بحق

خیرپور؛ٹریفک حادثے میں 21 افراد جاں بحق
خیرپور:(ملت آن لائن) سکھر بائی پاس پر افسوناک ٹریفک حادثے میں اکیس افراد جاں بحق ہو گئے۔
خیر پور میں سکھر بائی پاس پر کوئلے سے لدا ہوا ٹرک مسافر وین پرگر پڑا۔ افسوسناک واقعے میں اکیس افراد جان سے گئے۔ پولیس کے مطابق مسافر وین رانی پورسے سکھر جارہی تھی۔ حادثہ دھند کی وجہ سے پیش آیا۔ مسافع وین سے 6 افراد کو زندہ نکال لیا گیا۔ ریسکیو کے عمل میں تاخیر سے ہلاکتوں میں اضافہ ہوا۔ بس ڈرائیور نے اوورٹیکنگ کے جنون میں اسپیڈ بڑھائی اور کوئلے سے بھرے ٹرک سے ٹکرا گیا۔حادثہ اتنا شدید تھا کہ کسی کو سنبھلنے کا موقع نہ ملا۔ کئی افراد موقع پر دم توڑ گئے۔ مسافر کئی گھنٹے تک پھنسے رہے اور مدد کیلئے پکارتے رہے مگر ریسکیو عملہ دیر سے پہنچا۔ عینی شاہدین کے مطابق لوگ آواز دے رہے تھے مگر ریسکیو والے تین گھنٹے لیٹ پہنچے۔ کئی لاشوں کو کاٹ کر نکالا گیا۔ حادثے کا ذمہ دارڈرائیور جان بچا کر بھاگ نکلا۔ڈپٹی کمشنر خیرپور نے واقعہ کی تحقیقات کیلئےانکوائری کمیٹی قائم کر دی ہے۔