خبرنامہ خیبر پختونخوا

درہ آدم خیل،سی ٹی ڈی کا چھاپہ، لڑکی بازیاب

اسلام آباد: (ملت+اے پی پیآئی این پی ) محکمہ انسداد دہشت گردی نے کوہاٹ ریجن کے درہ آدم خیل میں چھاپا مار کر 4 کروڑروپے تاوان کے لیے اغواء کی گئی لڑکی بازیاب کرالی اور 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ حکام کے مطابق اغواء کاروں کا تعلق درہ آدم خیل سے ہے، ملزمان کے قبضے سے تاوان کے مطالبے کے لئے استعمال کی جانے والی سمیں بھی برآمد کرلی گئی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ اغواء کاروں میں سے ایک ملزم یعقوب پشاور پولیس کو اس سے قبل بھی کئی مقدمات میں مطلوب تھا۔ سی ٹی ڈی نے ملزمان کو تفتیش کے لئے نامعلوم مقام منتقل کردیا گیا ہے جہاں ان سے تفتیش جاری ہے۔