خبرنامہ خیبر پختونخوا

دو گروپوں کے درمیان تصادم سے 4 افراد جاں بحق

جنوبی وزیر ستان:(ملت+اے پی پی) اعظم ورسک میں 2 گروپوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔ جنوبی وزیرستان کے علاقے اعظم ورسک میں 2 گروپوں میں تصادم ہوگیا، دونوں گروپ کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، تصادم کے نتیجے میں 4 افراد موقع پرہی جاں بحق ہوگئے۔ پولیٹیکل انتظامیہ کا کہنا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ دشمنی کی بناء پرپیش آیا، لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔