خبرنامہ خیبر پختونخوا

دھماکا گزشتہ2 دھماکوں کی طرز کا تھا، انچارج بم ڈسپوزل یونٹ

پشاور(آئی این پی )انچارج بم ڈسپوزل یونٹ شفقت ملک نے کہا ہے کہ گزشتہ2 دھماکوں کی طرز پر یہ دھماکا بھی کیا گیا ہے۔ شفقت ملک نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سیکرٹریٹ ملازمین کی بسوں میں پہلے بھی2 دھماکے ہوچکے ہیں۔شواہد جمع کرنے کے بعدسڑک کی صفائی کا کام شروع کردیا گیا۔ ادھردھماکے کا نشانہ بننے والی بس کو تھاناغربی منتقل کردیا گیا جبکہ سنہری مسجدروڈکےقریب دھماکےکی سی سی ٹی وی وڈیوجیو ٹی وی موصول ہوچکی ہے۔