خبرنامہ خیبر پختونخوا

دھماکوں کے بعد پشاور ہائیکورٹ کی سیکورٹی ہائی الرٹ

مردان:(اے پی پی) مردان میں دھماکوں کے بعد پشاور ہائی کورٹ کی سیکورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ہے ۔ مردان کچہری دھماکے کے بعد پشاور ہائی کورٹ میں سیکورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ہے جبکہ سیکورٹی وجوہات کی بنا ءپر ہائی کورٹ کو خالی کرالیا گیا ۔ پشاورہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن نے مردان کچہری دھماکے کے خلاف ہڑتال کی اور عدالتوں میں پیش نہیں ہوئے ۔