خبرنامہ خیبر پختونخوا

دہشتگردی کیخلاف جنگ میں فاٹا میں 6112 افراد شہید

دہشتگردی کیخلاف جنگ میں فاٹا میں 6112 افراد شہید

اسلام آباد:(ملت آن لائن) دہشتگردی کیخلاف جنگ میں فاٹا میں سیکیورٹی اہلکاروں سمیت 12 ہزار افراد شہید اور زخمی ہوئے جن کے لواحقین کو تقریبا 4 ارب روپے کی امداد دی گئی۔ اسلام آباد میں قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی سیفرون (سرحدی امور) کا اجلاس ہوا جس میں فاٹا لاء اینڈ آرڈر ڈویژن کے حکام نے کمیٹی کو بریفنگ دی۔ حکام نے بتایا کہ فاٹا میں دہشتگردی کے خلاف جنگ میں 2001 سے اب تک 6112 افراد شہید اور 6707 زخمی ہوئے، شہدا کے لواحقین کو 3 ارب 65 کروڑ 50 لاکھ روپے ادا کیے گئے ہیں۔ امریکا سے دوستی گھاٹے کا سودا ہے، خواجہ آصف بریفنگ کے مطابق شہدا میں 244 لیویز اور 178 خاصہ دار اہلکار جبکہ 5690 سویلین شامل ہیں جن کے لواحقین کو امدادی رقوم ادا کی گئیں۔ 2001 سے 2015 تک سرکاری ملازمت کے دوران شہید ہونے والے افراد کے لواحقین کو 30 لاکھ روپے فی کس ادا کئے گئے۔ 2015 کے بعد سے اب تک شہدا کے لواحقین کو 30 لاکھ روپے اور 20 لاکھ کا پلاٹ بھی فی کس دیا گیا۔ فاٹا حکام نے بتایا کہ شہدا کے لواحقین کی امداد کے 54 کیس زیر التوا ہیں۔ کمیٹی نے زیر التوا معاملات کو جلد حل کرکے لواحقین کی امداد کرنے کی ہدایت کی۔