خبرنامہ خیبر پختونخوا

دہشتگرد اپنےمذموم مقاصد میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے، کمال شاہ

پشاور: (اے پی پی) امن جرگہ خیبرپختونخوا کے چیئرمین سید کمال شاہ نے مردان ڈسٹرکٹ کے گیٹ پر خودکش دھماکہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے شہداء کے درجات کی بلندی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی ہے ‘ ایک مذمتی بیان میں انہوں نے کہاکہ دہشتگرد اسلام کا مقدس نام استعمال کرکے غیر ملکی ایجنسیوں کے ہاتھوں میں کھیل رہے ہیں ‘ اسلام اور پاکستان دونوں کی حفاطت اﷲ تعالیٰ کریگا، دہشتگردوں کا مذموم ایجنڈا کامیاب نہیں ہونے دینگے۔انہوں نے کہا کہ امن جرگہ قیام امن کی خاطر اور ملک کی حفاظت کیلئے سکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ قربانی کیلئے کمربستہ ہے۔