خبرنامہ خیبر پختونخوا

دہشت گردی کیخلاف جنگ کومنطقی انجام تک پہنچائیں گے: امیرمقام

پشاور(اے پی پی) وزیراعظم کے مشیرانجینئرامیرمقام نے کوئٹہ کے سول ہسپتال میں دھماکے کے نتیجے میں قیمتی جانوں کی ضیاع پرشدیدغم اور افسوس کااظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گرد اس طرح کی بزدلانہ کارروائیوں سے ہمارے حوصلے پست نہیں کرسکتے،دہشت گردی کیخلاف جنگ کومنطقی انجام تک پہنچائیں گے ۔پیر کو یہاں جاری بیان میں انہوں نے کہاکہ دہشت گردی کیخلاف جنگ کومنطقی انجام تک پہنچائیں گے۔انہوں نے دھماکے کے نتیجے میں جاں بحق ہونیوالے آج ٹی وی کے رپورٹرشہزادخان کی وفات پرگہرے رنج وغم کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ شعبہ صحافت میں شہزادخان کی خدمات تاریخ میں سنہرے حروف سے یاد رکھا جائیگا ۔ انہوں نے کہاکہ شہداء کے لواحقین کے غم میں برابرکے شریک ہیں۔ انجینئرامیرمقام نے ٰ شہداء کی بلندی درجات اورزخمیوں کی جلدصحت یابی کی دعا بھی کی ۔