خبرنامہ خیبر پختونخوا

دیربالا، باراتیوں کی وین کھائی میں گرنےسے 2 افراد جاں بحق

دیربالا (آئی این پی ) دیر بالا میں تیز رفتاری کے باعث بارات لے جانیوالی وین کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ 12 زخمی ہوگئے ،زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا جن میں سے کئی کی حالت تشویشناک ہے اور ہلاکتوں میں اضافہ کا خدشہ ہے ،وزیر اعلی خیبرپختونخوا سمیت سیاسی وسماجی رہنماؤں نے حادثے میں ہونیوالی ہلاکتوں پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہار کیا ۔تفصیلات کے مطابق دیر بالا کے علاقے براول میں بارات لے جانیوالی وین جارہی تھی کہ اس دوران تیز رفتاری کے باعث وین گہری کھائی میں جا گری۔ وین کے کھائی میں گرنے سے 2 افراد جاں بحق جبکہ بچوں اور خواتین سمیت 12 زخمی ہوگئے۔ حادثے کے بعد مقامی لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت زخمیوں کو کھائی سے باہر نکال کر ہسپتال منتقل کیا۔جن میں سے کئی کی حالت تشویشناک ہے اور ہلاکتوں میں اضافہ کا خدشہ ہے ،وزیر اعلی خیبرپختونخوا سمیت سیاسی وسماجی رہنماؤں نے حادثے میں ہونیوالی ہلاکتوں پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہار کیا