خبرنامہ خیبر پختونخوا

دیربالا سے تین مبینہ دہشتگردوں گرفتار

سوات (آن لائن) انسداد دہشتگردی مالا کنڈ ریجن نے کارروائی کرتے ہوئے دیر بالا سے تین مبینہ دہشتگردوں کو گرفتار کر لیا گرفتار دہشت گردوں کا تعلق کالعد م تنظیم سے ہے جو سیکورٹی فورسز پر حملوں میں پولیس کو مطلوب تھے مردان میں بھی پولیس کا آپریشن چار افغان باشندے سمیت 45 مشتبہ افراد گرفتار کر لئے گئے ہیں تفصیلات کے مطابق منگل کے روز انسداد دہشت گردی مالا کنڈ ریجن کے اہلکاروں نے کارروائی کرتے ہوئے دیر بالا سے تین خطرناک سیکورٹی فورسز کو مطلوب گل زاد ، عمر حیات اور احسان اللہ دادو زاہ کو گرفتار کر لیا سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار دہشت گردوں کا تعلق ایک کالعدم تنظیم سے ہے جنہوں نے سیکورٹی فورسز پر متعدد بار حملے کئے گرفتار دہشت گردوں 2009 سے 2011 تک فورسز پر حملوں میں ملوث تھے گرفتار دہشت گرد کئی مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھے تاہم گرفتاری کے بعد انہیں مزید تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر متقل کر دیا گیا ادھر مردان کے نواحی علاقے شیخ ملتون میں پولیس نے کارروائی کر کے 45 مشتبہ افراد حراست میں لے لئے زیر حراست افراد میں چار افغان باشندے بھی شامل تھے جو غیر قانونی طور پر پاکستان میں رہائش پذیر تھے پولیس نے گرفتار ملزمان کو تفتیش کے لئے تھانے منتقل کر دیا ۔ #/s#(جاوید)