خبرنامہ خیبر پختونخوا

دیربالا : ڈوگ درہ کے پرائمری سکول میں دھماکا ، 2بچے زخمی

دیربالا(آئی این پی) دیر بالا کے علاقے ڈوگ درہ کے پرائمری سکول میں زور دار دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں دوطالب عمل زخمی ہو گئے ۔ ڈوگ درہ کے پرائمری سکول کے باہر دھکاکا سنا گیا ہے ، ابتدائی اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ دھماکے سے دو بچے زخمی ہو ئے ہیں جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔ دھماکاخیز مواد سکول کی چار دیواری کے ساتھ نصب کیا گیا تھا ۔دھماکے کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیر ے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ۔