خبرنامہ خیبر پختونخوا

دیرلوئر:زمین کےتنازعے پردوبھائی قتل

دیرلوئر:( اے پی پی )دیر کے علاقہ لعل قلعہ میں زمین کے تنازعہ پر مخالفین کی فائرنگ سے دو بھائی جاں بحق ہوگئے ،لعل قلعہ پولیس کے مطابق جمعرات کی صبح آٹھ بجے زمین کے تنازعہ پر مخالفین نے فائرنگ کرکے دو سگے بھائی نورامین اور اعجاز پسران ظاہر خان کوقتل کردیا ۔ واضح رہے کہ نورامین پی ٹی آئی کے جنرل کونسلر بھی تھے ۔پولیس کے مطابق ملزمان واردات کے بعد فرار ہوگئے ۔پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی۔