خبرنامہ خیبر پختونخوا

دیر بالا کے تارپتار بازارمیں آتشزدگی

دیر بالا: (ملت+اے پی پی) تار پتار کے بازار میں لگنے والی آگ نے سلنڈر کی دکانوں کو بھی لپیٹ میں لے لیا، جس کی وجہ سے بازار کی 20 سے زائد دکانیں جل گئیں۔ ابتدائی طور پر مقامی لوگ اپنی مدد آپ کے تحت آگ پر قابو پانے کی کوشش کرتے رہے۔ فائر بریگیڈ کی 2 گاڑیاں تاخیر سے پہنچنے پر تاجروں نے احتجاج بھی کیا۔ 3 گھنٹے کے بعد بازار میں لگنے والی آگ پر قابو پایا جا سکا۔ آگ لگنے کی وجہ تاحال معلوم نہ ہو سکی۔