خبرنامہ خیبر پختونخوا

د فعلی کرنیوالے دو ملزمان کو گرفتار

کوہاٹ(ملت + آئی این پی)کوہاٹ بلی ٹنگ پولیس نے طالبعلم سے بد فعلی کرنیوالے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔پولیس نے فسٹ ائیر کے متاثرہ طالبعلم کی مدعیت میں تین نامزد ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا تھا جن میں سے دو ملزمان کو حراست میں لیا گیا جبکہ گرفتار ملزمان کا ایک ساتھی تاحال روپوش ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق گزشتہ روز کوہاٹ کے صدر مقام بلی ٹنگ کے نواحی گاؤں ڈھوڈہ میں گیارھویں جماعت کے طالبعلم سترہ سالہ عاطف محمود کیساتھ مقامی باشندوں کامران ولد کریم ،ساجد ولد منیر اور شمشیر ولد وزیر نے مبینہ طور پر بدفعلی کی اور اسے جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا۔واقعہ کی ابتدائی رپورٹ تھانہ بلی ٹنگ میں متاثرہ طالبعلم کی مدعیت میں درج کرتے ہوئے پولیس نے میڈیکل رپورٹ کی بنیاد پر تینوں مبینہ ملزمان کے خلاف باقاعدہ طور پر مقدمہ درج کرلیا اور ایس ایچ او تھانہ بلی ٹنگ سب انسپکٹر طاہر محمود نے فوری کاروائی عمل میں لاتے ہوئے پولیس نفری کے ہمراہ چھاپے مار کر دو ملزمان کامران اور ساجد کو انکے گھروں سے گرفتار کرلیا جبکہ زیر حراست ملزمان کا ایک ساتھی شمشیر فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ہے جسکی گرفتاری کیلئے مختلف مقامات پرچھاپوں کا سلسلہ جاری ہے۔پولیس نے گرفتار دونوں ملزمان کو عدالت میں پیش کرکے مزید جسمانی ریمانڈ حاصل کرلیا ہے جن سے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔