خبرنامہ خیبر پختونخوا

زرعی یونیورسٹی میں بیچلرڈگری پروگرام کی کلاسوں کاآغاز 15اکتوبر سے ہوگا

پشاور ۔(ملت آن لائن) زرعی یونیورسٹی پشاور میں نئے بیچلرڈگری پروگراموں کے کلاسز 15اکتوبر کو شروع ہونگی‘ ڈائریکٹریٹ آف ٹیچنگ کے مطابق بی ایس سی (آنرز) ایگریکلچر‘ بی ایس سی (آنرز) بائیوٹیکنالوجی ‘ڈاکٹر آف وٹرنری میڈیسن(ڈی وی ایم)‘ بی ایس (اکنامکس)‘ بی بی اے(آنرز) ‘بی ایس کمپیوٹر سائنس اور بی ایس انفارمیشن ٹیکنالوجی کے نئے سیشن 2018-22ء کے ریگولرکلاسز 15اکتوبر سے شروع ہونگی۔