خبرنامہ خیبر پختونخوا

زرعی یونیورسٹی پشاورکا سیلف فنانس کے تحت داخلوں کا اعلان

پشاور۔(ملت آن لائن) زرعی یونیورسٹی پشاور نے سیلف فنانس کے تحت بی ایس سی (آنرز) ایگریکلچر، بی ایس( کمپیوٹر سائنس)، بی بی اے(آنرز) اور بی ایس( اکنامکس) میں داخلوں کا آ غاز کردیا گیا ہے۔ داخلے کے خواہش مند طلبہ 10 اکتوبر تک داخلہ فارم یونیورسٹی کے ڈائریکٹوریٹ آف ٹیچنگ میں جمع کراسکتے ہیں۔مزید معلومات کیلئے یونیورسٹی انتظامیہ سے رابطہ کیا جاسکتا ہے۔