خبرنامہ خیبر پختونخوا

زرعی یونیورسٹی کے پروفیسر ڈاکٹر ظفر اﷲ مروت کو خراج تحسین

پشاور۔09نومبر(ملت + اے پی پی) پیرس میں منعقدہ بین الاقوامی کانفرنس میں بہترین تحقیقاتی مقالہ پیش کرنے پر زرعی یونیورسٹی پشاور کے پروفیسر ڈاکٹر ظفر اﷲ مروت کو کانفرنس کے منظم اعلیٰ نے خراج تحسین پیش کیا ہے کانفرنس جس کا انعقاد ذرعی شعبے کے معروف بین الاقوامی ادارے انٹرنیشنل سوشل سیکیورٹی ایسوسی ایشن نے کیا تھا کہ منتظم اعلیٰ’’اولیورکولن‘‘ کی جانب سے ڈاکٹرظفر کو بھیجے گئے خط میں اعتراف کیاگیاہے کہ ان کے تحقیقی کام نے نہ صرف کانفرنس کے شرکاء کو بے حد متاثر کیا بلکہ ان کا پیش کردہ تحقیقی مقالہ کانفرنس کی کامیابی کی اساس بھی ثابت ہوا ‘ اولیورکولن نے اپنے خط میں ذاتی اور پیشہ ورانہ حیثیتوں میں ڈاکٹر ظفر کے پاکستان اور شعبہ زراعت سے دلی لگاؤ کو بھی سراہاہے۔