خبرنامہ خیبر پختونخوا

سابق افغان گورنر فضل اللہ واحدی مردان سے بازیاب، 3 اغوا کار گرفتار

پشاور:(اے پی پی )اسلام آباد سے چند روز قبل اغوا ہونیوالے افغان صوبے ہرات کے سابق گورنر فضل اللہ واحدی کو مردان سے بازیاب کرالیا گیا۔ پولیس نے 3 اغواکاروں کو گرفتار کرکے تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا جبکہ فضل اللہ واحدی کو اسلام آباد کے افغان سفارتخانے میں پہنچا دیا گیا جہاں سے انہیں واپس افغانستان بھجوا دیا جائیگا۔ صوابی پولیس چیف جاوید اقبال وزیری کے مطابق سابق گورنر ہرات کی صحت اچھی ہے تاہم انہیں اغوا کرنے کی وجہ سامنے نہیں آسکی۔ تفتیش جاری ہے واضح رہے کہ فضل اللہ واحدی اپنے اہل خانہ کے ہمراہ برطانوی ویزہ لگوانے اسلام آباد آئے تھے جہاں ایک مارکیٹ سے 10 فروری کو نامعلوم افراد نے انہیں اغوا کر لیا۔ پاکستان مےں افغانستان کے سفےر اور صدر اشرف غنی کے خصوصی اےلچی ڈاکٹر حضرت عمر زاخےل زئی نے سابق افغان گورنر فضل اللہ واحےدی کی رہائی کا خےر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ ےہ اقدام نہ صر ف قانون نافذ کرنے والے اداروں کے لیے بڑی کامےابی ہے بلکہ اس سے افغانستان اور پاکستان کے درمےان اعتماد کی فضا بھی بہتر ہوگی۔ سفارتخانے سے جاری بےان کے مطابق افغان سفےر نے کہا کہ وہ وزےراعظم نوازشرےف کے شکرگزار ہےں جنہوں نے ذاتی طور پراس معاملے کی نگرانی کی جنہوں نے مجھے پےغام دےا کہ ےہ معاملہ ان کیلئے انتہائی اہمےت کا حامل ہے۔