خبرنامہ خیبر پختونخوا

ساتویں کے پی کے لینگویجز کانفرنس 15 مئی کو منعقد ہو گی

پشاور:( اے پی پی )گندھارا ہندکو بورڈ کے زیر اہتمام کے پی کے لینگویجز کانفرنسز کے سلسلے میں ساتویں ایک روزہ کے پی کے لینگویجز کانفرنس15 مئی2016 سوات میں منعقد ہو گی ۔کانفرنس کے کوآرڈینیٹر گندھارا ہندکو بورڈ کے جنرل سیکرٹری محمد ضیاء الدین ہیں جبکہ توروالی زبان کے محقق انعام اﷲ توروالی مذکورہ کانفرنس کے کنوینئر ہیں۔اس سلسلے میں کانفرنس کی ابتدائی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔