خبرنامہ خیبر پختونخوا

سازشوں سے مسلم لیگ (ن)کا راستہ نہیں روکا جاسکتا ، فرح خان

سازشوں سے مسلم لیگ (ن)کا راستہ نہیں روکا جاسکتا ، فرح خان

پشاور(ملت آن لائن)پاکستان مسلم لیگ (ن) خیبر پختونخوا خواتین ونگ کی سیکرٹری اطلاعات فرح خان ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ سازشوں سے مسلم لیگ کا راستہ نہیں روکا جا سکتا ، مسلم لیگ مقبولیت کے عروج پر پہنچ چکی ہے۔عام انتخابات میں سازشی عناصر کا دھڑن تختہ ہوجائیگا۔ان خیالات کااظہار انہوں نے خواتین ونگ کی عہدیداروں سے بات چیت کرتے ہوئے کیاانہوں نے کہا کہ عوام کی حمایت سے محروم سیاستدان مسلم لیگ کی بڑھتی ہوئی مقبولیت سے خوفزدہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ناکام حکومت کی وجہ سے خیبر پختونخوا عمران خان کے ہاتھ سے نکل چکاہے، مسلم لیگ آئندہ انتخابات میں کلین سویپ کرے گی صوبے کے لوگوں کو بنی گالہ تسلط اور کٹھ پتلی وزیراعلیٰ سے نجات مل جائے گی۔