خبرنامہ خیبر پختونخوا

سازشی اور دھرنا عناصر کے منصوبے فلاپ ہو گئے، فضل الرحمن

سازشی اور دھرنا عناصر کے منصوبے فلاپ ہو گئے، فضل الرحمن

لاہور / پشاور:(ملت آن لائن) امیر جمعیت علمائے اسلام مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ سازشی اور دھرنا عناصر کے منصوبے فلاپ ہو گئے اور انتخابات وقت پر ہی ہوں گے۔ مولانا امجد خان اور دیگر سے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ ہم جمہوریت کے حق میں ہیں، ن لیگ سے سیاسی اتحاد ہے انتخابی اتحاد نہیں، حکومت کی آئینی مدت پوری ہونے پر اب صرف چند مہینے ہی باقی ہیں، اس لیے حکومت کے خاتمے کے کوئی آثار نظر نہیں آتے۔ انہوں نے کہا کہ سینیٹ انتخابات میں کسی کو ہارس ٹریڈنگ نہیں کرنی چاہیے، سب جانتے ہیں کہ کون سی جماعت سینیٹ میں کتنی سیٹیں لے سکتی ہے۔ مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ ملک میں تبدیلی کے نام پر ملک و قوم سے فراڈ کرنے والے جمہوریت اور حکومت کے خاتمے کا زور لگا رہے ہیں مگر وہ پہلے کی طرح اب بھی مکمل ناکام ہوں گے اور آئندہ عام انتخابات میں بھی عوام ایسے پارلیمنٹ پر لعنتیں بھیجنے والے کی سیاست کا صفایا کر دیں گے۔ علاوہ ازیں فضل الرحمن نے جے یو آئی کی مرکزی مجلس شوریٰ کا اجلاس 23 اور مر کزی جنرل کونسل کا اجلاس 24 ، 25 فروری کو طلب کر لیا ہے۔