خبرنامہ خیبر پختونخوا

سانحہ حویلیاں ،حادثے کے سوگ میں تعلیمی ادارے ، بازار بند رہے

حویلیاں :(ملت+اے پی پی) طیارہ حادثے کے سوگ میں چترال کے تعلیمی ادارے ، بازار بند رہے ، چار بہنوں کے اکلوتے بھائی عامر شوکت کا پہلا فضائی سفر آخری ثابت ہوا ۔ جہلم کے انجینئر نعمان شفیق بھی گھر نہ لوٹ پائے ۔ اے ایس ایف اہلکار سمیع اللہ کے گھر میں صف ماتم بچھی ہے ۔ موت آئی اور کئی گھر اجاڑ گئی ۔ چار بہنوں کا اکلوتا بھائی عامر شوکت چترال میں ویلڈنگ کا کام کرنے گیا ، واپسی پر استاد نے طیارے کا ٹکٹ لے دیا ۔ سمندری کے عامر شوکت کا پہلا فضائی سفر آخری ثابت ہوا ۔ موت کی خبر سن کر والدین اور بہنوں پر غشی طاری ہے ۔ ڈیرہ غازی خان کے اس خاندان کیلئے بھی یہ قیامت کی گھڑی ہے ، اے ایس ایف کا اہلکار سمیع اللہ دو دن پہلے ڈیوٹی پر گیا تھا پھر لوٹ کر نہ آسکا ۔ جہلم کی تحصیل دینہ کے گاؤں ڈھالی میں بھی صف ماتم بچھی ہے ۔ انجینئر نعمان شفیق گھر والوں کو روتا چھوڑ گیا ۔ المناک حادثے پر ہر کوئی سوگوار ہے ، چترال میں تمام سرکاری تعلیمی ادارے ، بازار اور کاروباری مراکز بند رہے ۔ ملتان میں دعائیہ تقریبات کا انتظام کیا گیا