خبرنامہ خیبر پختونخوا

سرکاری وسائل کا ناجائز استعمال،عمران اورپرویز خٹک بھی لپیٹ میں آگئے

سرکاری وسائل

سرکاری وسائل کا ناجائز استعمال،عمران اورپرویز خٹک بھی لپیٹ میں آگئے

اسلام آباد(ملت آن لائن)چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی جانب سے خیبرپختونخواہ حکومت کا ہیلی کاپٹر استعمال کرنے کا معاملہ، چیئرمین نیب نے ڈی جی نیب خیبرپختونخواہ کو انکوائری کا حکم دیدیا، نیب اعلامیہ جاری۔ تفصیلات کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی جانب سے خیبرپختونخواہ حکومت کا ہیلی کاپٹر استعمال کرنے کا معاملہ، چیئرمین نیب نے ڈی جی نیب خیبرپختونخواہ کو انکوائری کا حکم دیدیاہے۔ اس حوالے سے نیب کی جانب سےجاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ عمران خان کی جانب سے 74گھنٹے خیبرپختونخواہ حکومت کا سرکاری ہیلی کاپٹر غیر سرکاری دوروں پر ارزاں نرخوں پر استعمال کیا۔ اس حوالے سے نیب کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ نے اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے ہیلی کاپٹر استعمال کی اجازت دی۔ خیبرپختونخواہ کے وزیراعلیٰ پرویز خٹک کیسے سرکاری ہیلی کاپٹر غیر سرکاری استعمال کیلئے من پسند شخصیت کو ارزان نرخوں پر استعمال کی اجازت دے سکتے ہیں۔