خبرنامہ خیبر پختونخوا

سوات،نامعلوم افراد کی پولیس پرفائرنگ،اہلکارشہید

سوات: (آئی این پی )سوات کے علاقہ سنگوٹہ میں پولیس وین پر نامعلوم حملہ آوروں کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار کانسٹیبل شہید جبکہ دو زخمی ہو گئے۔ سنگوٹہ میں پولیس وین پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک پولیس کانسٹیبل شہید اور دو زخمی ہو گئے۔ ڈی پی او سوات سلیم مروت کے مطابق زخمی پولیس کانسٹیبلوں کو سیدو شریف ٹیچنگ ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔ پولیس موبائل روٹین کے گشت پر تھی کہ ان پر نامعلوم حملہ آوروں نے حملہ کر دیا۔ جوابی فائرنگ پر حملہ آور اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہو گئے۔ پولیس اور سیکیورٹی فورسز کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے کر حملہ آوروں کی تلاش شروع کر دی ۔