خبرنامہ خیبر پختونخوا

سوات:سکول سکیورٹی گارڈسےگولی چلنےسے5طالبات زخمی

سوات (آئی این پی) سوات میں مدین گرلز ہائی سکول میں سیکورٹی گارڈ سے اچانک گولی چلنے کے نتیجے میں 5 طالبات زخمی ہو گئیں۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ مدین گرلز ہائی سکول میں سیکورٹی گارڈ سے بندوق نیچے گرگئی۔ بندوق اٹھاتے ہوئے اچانک گولی چل گئی ، چھرے لگنے سے پانچ طالبات زخمی ہوگئیں ، زخمی طالبات کو سول ہسپتال مدین منتقل کردیا گیا۔ واقعہ کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ پولیس کی نفری سکول پہنچ گئی۔ پولیس نے سیکورٹی گارڈ کو حراست میں لیکر تحقیقات شروع کر دیں۔