خبرنامہ خیبر پختونخوا

سوات ، نامعلوم افرادکی فائرنگ سے ڈی ایس پی لیگل شانگلہ جاں بحق، پولیس اہلکار زخمی

سوات (آئی این پی) سوات کے علاقے مینگورہ میں نامعلوم افرادکی فائرنگ سے ڈی ایس پی لیگل شانگلہ جاں بحق جبکہ ایک پولیس اہلکار زخمی ہو گیا۔ منگل کو پولیس ذرائع کے مطابق مینگورہ میں نامعلوم افرادکی فائرنگ سے ڈی ایس پی لیگل شانگلہ محمد الیاس جاں بحق ہو گیا جبکہ ایک پولیس اہلکار زخمی ہوا، فائرنگ کے بعد ملزمان کامیاب ہونے میں کامیاب ہو گئے جن کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔(اح)