خبرنامہ خیبر پختونخوا

سوات اسپیشل پولیس یونٹ مالاکنڈ کی کارروائی ، مبینہ دہشتگرد گرفتار

سوات (ملت + آئی این پی) اسپیشل پولیس یونٹ مالاکنڈ نے کارروائی کرکے مبینہ دہشتگرد کو گرفتار کرلیا،ملزم سوات میں گرلز سکول کو نظرآتش کرنے میں ملوث تھا۔منگل کو اسپیشل پولیس یونٹ مالاکنڈ نے کارروائی کرکے مبینہ دہشتگرد کو گرفتار کرلیا،ملزم خیراللہ کو سوات میں بریکوٹ بازار سے گرفتار کیا گیا۔پولیس کے مطابق سوات میں گرلز سکول کو نظرآتش کرنے میں ملوث تھا۔