خبرنامہ خیبر پختونخوا

سوات اور گرد و نواح میں 3.8 شدت کے زلزلے کے جھٹکے ‘عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا

سوات (آئی این پی) سوات اور گرد و نواح میں 3.8 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جس سے عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا تاہم کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ تفصیلات کے مطابق جمعرات کی دوپہر سوات شہر اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر سکیل پر شدت 3.7 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کا مرکز مینگورہ کا پہاڑی سلسلہ اور گہرائی دس کلومیٹر تھی۔ ذرائع کے مطابق زلزلے کے بعد عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا اور وہ گھروں سے باہر نکل آئے تاہم کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ (ن غ)